کورنگی پولیس نے سیاسی جماعت سے خفیہ تعلق رکھنے والے سابق پولیس اہلکار کی گرفتاری کا دعویٰ

منگل 7 اپریل 2015 13:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) کورنگی پولیس نے سیاسی جماعت سے خفیہ تعلق رکھنے والے سابق پولیس اہلکار کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے جو ٹارگٹ کلرز کی مدد سمیت اگست 2011 میں چکرا گوٹھ کے قریب پولیس بس پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینئر عہدیدار نے بتایا کہ تفتیشی افسروں کو مبینہ قاتل کی دی گئی معلومات کے بعد اوصاف بیگ کو زمان ٹان سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ایک سال قبل پولیس فورس سے نکالے جانے والا ہیڈ کانسٹیبل اوصاف بیگ ٹارگٹ کلنگ کا میں ملوث گروہ کا حصہ تھا۔ایس ایس پی کورنگی جنید شیخ نے بتایا کہ سابق پولیس اہلکار قتل کی وارداتوں میں ملوث سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کومعلومات اور اسلحہ فراہم کیا کرتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اوصاف کو سیاسی جماعت کی مکمل حمایت حاصل ہونے کی بنا پر اس کی زیرِ نگرانی کورنگی میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تعینات کئے جاتے تھے ، 2008 سے 2013 تک صوبائی حکومت کی اتحادی سیاسی جماعت سے منسلک ہونے پر اس نے کافی سنگین جرائم اور وارداتیں بھی کیں ۔

ایس ایس پی کورنگی جنید شیخ نے کہاکہ سابق پولیس اہلکار قتل کی وارداتوں میں ملوث افراد کومعلومات اور اسلحہ فراہم کیا کرتا تھا۔ایس ایس پی نے چکرا گوٹھ کے قریب پولیس بس پر ہونے والے حملے کے حوالے سے بتایا کہ اوصاف بیگ نے دہشت گردوں کو پولیس آپریشن سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں نے پولیس بس پر حملہ کر کے اہلکاروں کو شہید کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں