کراچی : یمن میں محصور پاکستانیوں کو لے کر پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت 2 پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 اپریل 2015 13:14

کراچی : یمن میں محصور پاکستانیوں کو لے کر پاک بحریہ کا جہاز  پی این ایس اصلت 2 پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے۔

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) : پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت 2 یمن سے محصور پاکستانیوں کو لے کر پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز 2 اپریل کو مکلہ پہنچا تھا جہاں سے پاکستانی محصورین کو لے کر پاکستان کے لیے روانہ ہوا تھا، جو کہ اب محصورین کو با حفاظت لے کر پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے. جہاز میں 36 غیر ملکیوں سمیت 182 مسافر سوار ہیں جو کہ یمن میں محصور ہو کر رہ گئے تھے. جہاز میں 147 پاکستانی غیر ملکیوں میں 8 چینی، 5 فلپائنی، 4 برطانوی، 2 شامی اور دو انڈونیشین شامل ہیں جبکہ محصورین میں 11 بھارتی افراد بھی شامل ہیں . جہاز میں خواتین سمیت بچے اور مرد بھی موجود ہیں.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں