اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کی رسوائی سب کے سامنے ہے ، اللہ ایسے حالات کر دے کہ کارکنوں میں واپس آجاوٴں ، الیکشن کے دن کارکن ووٹ لازمی کاسٹ کریں،لوگوں کو کہا گیا ایم کیو ایم کے خلاف جتنا بولو گے اتنا پیسہ ملے گا، کریم آباد میں کیمپ اکھاڑنے کا واقعہ اہل علاقہ کا غصہ تھا، این اے 246 میں پولنگ والے دن پہلے خواتین ووٹ ڈالنے جائیں

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کاتقریب سے خطاب

منگل 7 اپریل 2015 11:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کی رسوائی سب کے سامنے ہے ، اللہ ایسے حالات کر دے کہ کارکنوں میں واپس آجاوٴں ، الیکشن کے دن کارکن ووٹ لازمی کاسٹ کریں،لوگوں کو کہا گیا ایم کیو ایم کے خلاف جتنا بولو گے اتنا پیسہ ملے گا، کریم آباد میں کیمپ اکھاڑنے کا واقعہ اہل علاقہ کا غصہ تھا، این اے 246 میں پولنگ والے دن پہلے خواتین ووٹ ڈالنے جائیں۔

وہ عزیز آباد میں تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کی رسوائی سب کے سامنے ہے۔ لوگوں کو کہا گیا ایم کیو ایم کے خلاف جتنا بولو گے اتنا پیسہ ملے گا۔انھوں نے کہا کہ کریم آباد میں کیمپ اکھاڑنے کا واقعہ اہل علاقہ کا غصہ تھا۔

(جاری ہے)

این اے 246 میں پولنگ والے دن پہلے خواتین ووٹ ڈالنے جائیں۔ ایم کیو ایم قائد نے کہا کہ خواتین کے بعد مرد ووٹ ڈالنے جائیں جو کل کہہ رہے تھے کہ اسمبلی میں نہیں جائیں گے ، اب چلے گئے۔

کوئی 40 روز تک اسمبلی سے غیر حاضر رہے تو اس کی رکنیت ختم ہو جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ریلی پر کارکنوں یا ذمہ داروں نے حملہ نہیں کیا۔ اسمبلی کو جعلی کہنے والے اسمبلی میں جا پہنچے۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کے دن اعلان ہوگا کہ متحدہ نے این اے 246 سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں