کراچی،پولیس اہلکار سمیت چار ٹارگٹ کلر گرفتار،بھاری تعداد میں دستی بم اور اسلحہ برآمد

منگل 7 اپریل 2015 11:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) کراچی کے علاقوں زمان ٹاوٴن اور ماڈل کالونی سے پولیس اہلکار سمیت چار ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیے گئے، ملزموں کے قبضے سے بھاری تعداد میں دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ زمان ٹاوٴن اور ماڈل کالونی سے گرفتار ملزموں میں پولیس اہلکار سمیت 4ٹارگٹ کلر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزم آصف، ظہیر اور ولید پینتیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں جبکہ اہلکار اوصاف بیگ پولیس موبائلز پر حملوں میں ملوث ہے۔ ملزم پولیس اہلکاروں کی ریکی کر کے ٹارگٹ کلرز کو بتاتا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی نے دعویٰ کیا کہ اوصاف بیگ ایس ایچ اوز کے تبادلے بھی کراتا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں