رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کی سربراہی میں 15 رکنی چاول کے برآمدکنندگان کا اعلی سطحی وفد ملائیشیا،فلپائن کے لیے روانہ ہوگیا

پیر 6 اپریل 2015 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین رفیق سلیمان کی سربراہی میں 15 رکنی چاول کے برآمدکنندگان کا اعلی سطحی وفد ملائیشیا،فلپائن کے لیے روانہ ہوگیا ہے ۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان نے روانگی سے قبل بتایا کہ چاول کے برآمدکنندگان کا اعلی سطحی وفد8 اپریل 2015تک پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافے کے لیے ملائیشیا میں ایسوسی ایسٹ چائنیز چیمبر آف کامرس،کوالامپور سولینگرانڈین چیمبر آف کامرس،برناس،جاٹی،ایگری کلچر ایگروبورڈ،مالایا چیمبر آف کامرس کے ساتھ ملاقات بھی کریگا جبکہ ملائیشیا میں پاکستانی بریانی فیسٹول کابھی انعقادکیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد میں چاول کے اہم ترین برآمدکنندگان اوربڑے گروپ شامل ہیں اور ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے اعلی سطحی وفد ملائیشیا اور فلپائن کادورہ کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چاول کے برآمدکنندگان کا اعلی سطحی وفد 9تا 11 اپریل تک فلپائن کادورہ بھی کریگا جس میں وفد کے اراکین بی ٹوبی میٹنگ کے علاوہ انٹرنیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ،نیشنل فوڈاتھارٹی اور فلپائن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے اراکین اور عہدیداران سے بھی ملاقات کریگا جس سے پاکستانی چاول کو بڑی مارکیٹ میسر آنے کے روشن امکانات پیدا ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں