خورشید شاہ سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان نفرت پھیلانے اور آگ لگانے کی ماضی میں بھی کوشش کرتے رہے اور آنیوالے دنوں میں بھی ان کا یہی پروگرام ہے،مہاجر رابطہ کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ

پیر 6 اپریل 2015 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) مہاجر رابطہ کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ نے کہا ہے کہ خورشید شاہ سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان نفرت پھیلانے اور آگ لگانے کی ماضی میں بھی کوشش کرتے رہے اور آنیوالے دنوں میں بھی ان کا یہی پروگرام ہے۔

(جاری ہے)

پیر کواپنے ایک بیان میں مہاجر رابطہ کونسل کی مرکزی عاملہ کے ارکان نے کہا کہ خورشید شاہ چاہتے ہیں کہ سندھ کے مستقل باشندے آپس میں لڑیں او ر جتنے چاہیں لوگ لڑ کر مر جائیں یہ ان کیلئے فائدے مند ہے اورجتنے لوگ لڑ مر کر بچ جائیں گے یہ ان پر اپنے غنڈوں اور دہشت گردوں کے ذریعے حکمرانی کریں گے۔

مہاجر رابطہ کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ نے کہا کہ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ سندھ کے عوام باشعور ہیں وہ اپنے اتحاد کے ذریعے کسی بھی صورت خورشید شاہ کاگھناؤنا خواب پور ا نہیں ہونے دینگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں