شفاف انتخابات کو یقینی بنانا حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ، ثروت اعجاز قادری

حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے جان پر کھیلناہرمسلمان اپنی سعادت سمجھتاہے،ثروت اعجاز قادری

پیر 6 اپریل 2015 22:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسمبلیوں میں واپس جانے کا فیصلہ خوش آئندہے اس سے جمہوریت کوتقویت ملے گی،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی پارلیمنٹ میں آمد کے موقع پر مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی کااحتجاج کھلی منافقت اور ڈرامہ ہے ،حکمران جماعت کے اراکین اسمبلی کو اپنی قیادت کیخلاف احتجاج کرنا چاہیے تھا جس نے مستعفی ہونیوالے اراکین کے استعفے منظور نہیں ہونے دئیے، انہوں نے کہا پی ٹی آئی اراکین کے اسمبلیوں میں واپس جانے سے جوعناصر واویلا کررہے ہیں وہ جمہوریت کے خیرخواہ نہیں ،ملک میں جمہوری عمل کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے ایک دوسرے کی حیثیت کوتسلیم کرنا پڑیگا،انکا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے جان پر کھیلناہرمسلمان اپنی سعادت سمجھتاہے ا گرحرمین وشریفین کو اس وقت کوئی خطرہ نہیں،یمن میں فوج بھیجنے سے پاکستان کا داخلی امن متاثر ہو گا لہذٰاپاکستان کویمن کی خانہ جنگی کاحصہ نہیں بنناچاہیے۔

(جاری ہے)

سعودی حکمرانوں نے اگر شریف خاندان پر احسان کئے ہیں تو یہ انکا ذاتی معاملہ ہے قوم کا اس سے کوئی تعلق نہیں ،پارلیمنٹ کو سعودی عرب کی حمایت کیلئے احتیاط سے کام لینا ہوگا۔یمن کا بحران امت مسلمہ کیلئے شدیدخطرہ بن چکاہے، ایران اور سعودی عرب مسلم ممالک میں اپنی پراکسی وارز ختم کردیں تو مسلم دنیا میں امن قائم ہو جائے گا۔NA-246 پرتبصرہ کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہضمنی الیکشن نہیں بلکہ بلدیاتی سمیت تمام الیکشن فوج کی نگرانی میں ہونے چاہییں تاکہ انتخابات کو شفاف بنایا جاسکے ،انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کو یقینی بنانا حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ، کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے مثبت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،رینجرز وپولیس کی کارکردگی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہتر ہے ،جرائم پیشہ کسی بھی صف میں ہوں قانون کو حرکت میں لایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں