ہم صرف الیکشن کے موقع پر نظر آنی والی جماعت نہیں ہیں بلکہ سال بھر قومی مسائل کے حل کے لیے سرگرداں سیاسی قوت ہیں،عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری

پیر 6 اپریل 2015 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے کہا ہے کہ صلح جوئی حضرت باچا خان بابا کی تعلیمات کا بنیادی نقطہ ہے ،بحیثیت قوم ہم کسی طور باہمی تنازعات کے متحمل نہیں ہوسکتے ہم عظیم مصلح قوم حضرت باچا خان بابا کے پیروکار ہیں امن و عدم تشدد کے ذریعے ہی قومی خدمت کی جاسکتی ہے امن ،محبت ، بھائی چارے اور اخوت پر مشتمل معاشرے کا قیام ہمارا نصب العین ہے ہم کسی صورت اپنی قومی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہراب گوٹھ میں ایک مصالحتی جرگے کے موقع پر ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ ہم صرف الیکشن کے موقع پر نظر آنی والی جماعت نہیں ہیں بلکہ سال بھر قومی مسائل کے حل کے لیے سرگرداں سیاسی قوت ہیں عوامی نیشنل پارٹی شہر میں گراس روٹ لیول کی جماعت ہیں ہم سے زیادہ کوئی عوامی مسائل کو سمجھ نہیں سکتا ،انہوں نے مذید کہا کہ قومی اتفاق کے ذریعے ہی درپیش مسائل کا حل ممکن ہے بد ترین حالات اور خطرات کے باوجود قومی فرائض میں کوتاہی نہیں کریں گے ہماری سیاسی سرگرمیوں پر قدغن لگانے کے بعد کے حالات آپ سب کے سامنے ہیں امن کی علمبردار سیاسی قوت کو دیوار سے لگاکر کسی صورت شہر کی خدمت نہیں ،ہم عہد کرتے ہیں کہ آخری دم تک عدم تشدد پر مبنی فضاء قائم کرنے لیے باچا خان بابا کے سپاہی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں