سندھ بھر تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے اور تجاوزات کے خاتمے تک یہ مہم جاری رہے گی،شرجیل انعام میمن

پیر 6 اپریل 2015 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سندھ کے وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ بھر تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے اور تجاوزات کے خاتمے تک یہ مہم جاری رہے گی ۔ انہوں نے یہ بات پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن وقار حسین شاہ کے توجہ دلاوٴ نوٹس پر کہی ۔

(جاری ہے)

وقار حسین شاہ نے اپنے توجہ دلاوٴ نوٹس میں کہا کہ قائد آباد فلائی اوور کے نیچے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے لیے آپریشن شروع کیا گیا تھا لیکن صرف 20 فیصد غیر قانونی دکانوں کو ہٹانے کے بعد آپریشن روک دیا گیا ۔

اس کے کیا اسباب ہیں ؟ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تمام غیر قانونی تجاوزات ختم کی جائیں گی ۔ کراچی کے ضلع ملیر میں اب تک 60 فیصد تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے جبکہ باقی 40 فیصد تجاوزات بھی اپریل کے وسط یا آخر تک ختم کر دی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہوں ، پبلک پارکس اور رفاہی پلاٹوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرکے ہی دم لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں