ایم کیو ایم کا مرکز نائن زیرو پر رینجرز چھاپے ،گرفتاریوں کا معاملہ اٹھانے کی اجازت نہ ملنے پر سندھ اسمبلی اجلاس سے احتجاجاً واک آوٴٹ
پیر 6 اپریل 2015 20:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے ارکان نے پیر کو سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے اور گرفتاریوں کا معاملہ اٹھانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجاً اجلاس سے واک آوٴٹ کیا ۔قبل ازیں ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ 11مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز نے چھاپہ مارا ۔
اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ نکتہ اعتراض پر آپ اس معاملے پر بات نہیں کرسکتے ۔قواعد کے مطابق آپ تحریک التواء یا قرارداد لاسکتے ہیں ۔قواعد سے ہٹ کر میں بات کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا ۔اس پر ایم کیو ایم کے ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر بولنے لگے ۔اسپیکر نے کہا کہ آپ بولیں گے تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔(جاری ہے)
کیونکہ یہ باتیں ریکارڈ نہیں ہورہی ہیں ۔
اسپیکر نے ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد سے کہا کہ وہ اپنے ارکان کو بٹھادیں ۔سید سردار احمد کے کہنے پر ارکان بیٹھ گئے ۔سید سردار احمد نے کہا کہ نائن زیرو سے گرفتار ہونے والوں کے ساتھ کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ۔خاتون ایم پی اے کے شوہر بھی گرفتار ہوئے تھے ،ان سے بھی ملاقات نہیں کرنے دی جارہی ہے ۔اسپیکر نے کہا کہ یہ عدالت کا معاملہ ہے ۔عدالت سے رجوع کیا جائے ۔محمد حسین خان نے کہا کہ کیا ہم یہ معاملہ ایوان میں نہیں اٹھاسکتے ۔اسپیکر نے کہا کہ آپ معاملہ اٹھائیں ۔میں منع نہیں کررہا ہوں ۔لیکن تحریک التواء لے آئیں ۔ایم کیو ایم کے ارکان نے دورباہ کھڑے ہو کر احتجاج کرنے لگے تو اسپیکر نے قواعد کی کتاب لہراتے ہوئے کہا کہ یہ قواعد میں نے نہیں ،پورے ایوان نے مل کر بنائے ہیں ۔ایم کیو ایم کے ارکان احتجاجاً واک آوٴٹ کرکے چلے گئے ۔اسپیکر نے کہا کہ چائے پی کر آجائیں ۔میں کسی کی ذاتی خواہش پر نہیں ،قواعد کے مطابق ایوان چلاتا ہوں ۔تھوڑی دیر کے بعد ایم کیو ایم کے ارکان ایوان میں واپس آگئے ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے بیشک باطل مٹنے کیلئے ہے ، محمد شاداب رضا نقشبندی
30 مارچ عافیہ کا اغواء، پاکستان اور امریکی تاریخ کا سیاہ دن ہے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
حکومت اقتصادی استحکام ، مالیاتی نظم و ضبط اور پائیدار اقتصادی نمو کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وفاقی وزیر ..
جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں میں اضافہ، توانائی کے شعبہ میں نقصانات میں کمی اور ملکی اداروں کو خسارے سے ..
میئر کراچی کی جانفشانی اور کراچی کے لئے خدمات اور جدوجہد مثالی ہے،رضوان احمد فکری
دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑ ا صدقہ جاریہ ہے،صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی
سلمان عبداللہ مراد کی زیر صدارت اجلاس ،شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی سمیت ضلع ملیر کے مختلف مسائل پر ..
جامعہ کراچی: 63 طلباوطالبات میں ایک کروڑ44 لاکھ نوے ہزار کی اسکالرشپ کے چیکس تقسیم
عبادت میں لذت و حلاوت پیدا کرنا ہمارا فطری عمل ہے،ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی
25 رمضان کو یوم القدس ایمانی غیرت کے ساتھ منایاجائیگا،متحدہ علماء محاذ
شہروں کی تیز روشنیاں انسان میں فالج کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں، تحقیق
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم