این اے 246کی مرکزی سڑک شاہراہ پاکستان انتخابی سرگرمیوں کا مرکز بن گئی

پیر 6 اپریل 2015 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) این اے 246کی مرکزی سڑک شاہراہ پاکستان انتخابی سرگرمیوں کا مرکز بن گئی ہے ۔مذکورہ حلقے میں لیاقت آباد 10نمبر ،کریم آباد ،عائشہ منزل اورواٹر پمپ تک شاہراہ کے دونوں اطراف بڑے بڑے نصب ہورڈنگز پر ایم کیو ایم نے سب سے پہلے الطاف حسین کی تصاویر اور انتخابی مہم کے حوالے سے ایم کیو ایم کے پینا فلیکس نصب کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جن پر مختلف نعرے درج ہیں ۔جبکہ شاہراہ کے دونوں اطراف تمام پولز پر ایم کیو ایم کے جھنڈے اور انتخابی نشان پتنگ کا نشان آویزاں کیا گیا ہے ۔تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے انتخابی مہم کے لیے بڑے پینا فلیکس اور جھنڈے لگانے کا کام جلد شروع کردیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں