پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ایک مئوثر اپوزیشن کا رول ادا کرے گی ‘ اعجاز چوہدری /یاسمین راشد

دھاندلی کے اصولی مئوقف پر پی ٹی آئی آج بھی قائم ہے ،تحقیقات کے حوالے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی

پیر 6 اپریل 2015 18:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری ،جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ایک مئوثر اپوزیشن کا رول ادا کرے گی ، تحریک انصاف دھاندلی کے اصولی مئوقف پر آج بھی قائم ہے ،دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ، گیارہ مئی کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ، انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا گیا ہے جس میں تحریک انصاف دھاندلی کے تمام ثبوت سامنے پیش کر ے گی ،جوڈیشل کمیشن بننے اور تحیقیقات سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے انتخابات میں ستر لاکھ جعلی ووٹ کاسٹ کیا ہے تحریک انصاف پہلے دن سے چار حلقے کھولنا کا مطالبہ کیا جسے نہیں مانا گیا دھاندلی کرنے والے جانتے ہیں کہ اگر دھاندلی ثابت ہوگئی تو ان سب کا پردہ چاک ہو جائے گا گیارہ مئی کے الیکشن میں سب جماعتیں دھاندلی ہونے پر متفق ہے لیکن کوئی چیلنج کرنے کو تیار نہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں اصلی جمہوریت کے لئے اشد ضروری ہے کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات ، انتخابی اصلاحات اور آزاد اور غیر جانب دار الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے اور جن لوگوں نے بھی گیارہ مئی کے انتخابات میں دھاندلی کروانے میں ملوث ہے انہیں بے نقاب کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نام نہاد جمہوریت کی چیمپئین تو بنتے ہے لیکن آ ج تک نچلی سطح پر انتخابات جماعتی بنیادوں پر نہ کروانے کی سب سے بڑی رکاوٹ بھی یہی بنی رہی ہے تحریک انصاف نے عدالتی جدو جہد کے زریعے جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے میں تاریخی کامیابی حاصل کی ،صوبے میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے پر پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو امیدوار نہیں مل رہے ، تحریک انصاف کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں