کراچی ،وزارت خارجہ کے کیمپ آفس کے باہر یمن کی صورتحال پر سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

پیر 6 اپریل 2015 17:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) وزارت خارجہ کے کراچی میں کیمپ آفس کے باہر یمن کی صورتحال پر سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ پاکستانی حکومت یمن کے خلاف پاک افواج کو سعودیہ عرب نہ بھیجے ،پاکستان کی افواج پاکستانیوں کے لئے ہے۔پیر کووزرات خارجہ کے دفتر کے باہر ہونے والے احتجاج کی قیادت خرم ذکی اور دیگر کررہے تھے ۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر پاک افواج کوسعودیہ نہ بھیجنے اوریمن جنگ کا حصہ نہ بننے کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے ۔اس موقع پر مظاہرین مسلسل پاک فوج کی حمایت میں مسلسل نعرے بازی کرتے رہے ۔مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خرم ذکی نے سعودیہ نے یمن پر حملہ کرکے جارحیت کا ثبوت دیا ہے تاہم پاکستان کو غیر کی جنگ میں ایندھن نہیں بننا چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی دہشت گردی کا شکار ہے اور ہماری مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے آپریشن کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج کو صرف اپنی ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے موجود رہنا چاہئے کسی دوسرے ملک کی جنگ کا حصہ نہ بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی دوسرا ملک آکر پاکستان میں ہمارے دشمنوں کے خلاف جنگ نہیں لڑرہا ہے تو ہم کیوں کسی کی حفاظت کے ذمہ دار کیوں لیں ۔خرم ذکی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت پاکستان نے پاک فوج کو یمن جنگ کا حصہ بنایا تو ہر گلی ، محلے اور چوک پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں