کراچی : صولت مرزا سے تحقیقات کیے لیے تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی میں پولیس کے 4 افسران شامل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 16:59

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : صولت مرزا سے از سر نو تحقیقات کے لئے تحقیقاتی ٹیم کو مچھ جیل بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی ٹیم مچھ جیل بھجوانے کا فیصلہ سینٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ پولیس افسران کے اجلاس میں کیا گیا جسکے تحت تفتیشی ٹیم میں پولیس کے 4 افسران شامل ہیں جبکہ ٹیم کی سر براہی ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کریں گے. . مچھ جیل تفتیشی ٹیم بھجوانے کے کے لیے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق تفتیشی ٹیم میں ایس ایس پی اپیشل برانچ منیر احمد، ایس پی سی آئی ڈی عثمان باجوہ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن فضل اللہ اور ایس پی اختر فاروق شامل ہیں.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں