سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے تحت تین روزہ ”ایس ایم آئی یو اسپرنگ فیسٹیول کل شروع ہوگا
پیر 6 اپریل 2015 16:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے تحت 7، اپریل سے 9 ، اپریل تک سہ روزہ ”ایس ایم آئی یو اسپرنگ فیسٹیول ۔ 2015ء“ سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں منعقد کیا جارہاہے، جس میں سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کلبس اور سوسائٹیز کے تحت کئی علمی، ادبی اور تفریحی پروگراموں کے ساتھ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جارہاہے۔
اسپرنگ فیسٹیول کا افتتاح سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ منگل، صبح دس بجے گریں گے۔ اس کے بعد فیسٹیول کے پہلے دن کی تقریبات کا پہلا پروگرام اردو مشاعرے کا ہوگا، جو سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے سرشاہنواز بھٹو آڈیٹوریم میں صبح گیارہ بجے منعقد ہوگا۔ مشاعرے میں اردو زبان کے ممتاز شعرا ء اپنے اشعار پیش کریں گے۔(جاری ہے)
اس کے بعد اردو زبان میں مقابلہ تقاریر ہوگا، جو سو اایک بجے سے سوا تین بجے تک جاری رہے گا۔
اس کے بعد اسلامی تاریخ اور دنیا کی مساجد پر پریزنٹیشن دی جائے گی جو سوا تین بجے سے سوا چار بجے تک جاری رہے گی۔ فیسٹیول کے دوسرے دن، بدھ ، ۸ ، اپریل کو صبح سوا نوبجے سے سوا دس بجے تک بچوں کا ایک خاص پروگرام منعقد کیا جائے گا، اس کے بعد ساڑھے گیارہ سے ایک بجے تک تھیٹر پیش کیا جائے گا ۔ بعد میں انگریزی، اردو اور سندھی زبانوں میں مقابلہ تقاریر منعقد ہوگا، جو ایک بجے سے تین بجے تک جاری رہے گا۔ دوسرے دن کا آخری پروگرام موسیقی کا ہوگا جو تین بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ یہ تمام پروگرامس سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے سر شاہنواز بھٹو آڈیٹوریم میں منعقد ہونگے۔ اسپرنگ فیسٹیول کے آخر ی دن، ۹اپریل ، جمعرات کو سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے طالب علموں کے درمیاں صبح دس بجے سے گیارہ بجے تک مقابلہ گائکی ہوگا، اس کے بعد طالب علموں کے درمیاں صبح گیارہ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک اداکاری کا مقابلہ ہوگا ، جس کے بعد مووی شو ہوگا، جس میں ”چلڈرین فرام ہیون“ ساڑھے بارہ بجے سے تین بجے تک دکھائی جائے گی۔ ایس ایم آئی یو اسپرنگ فیسٹیول ۲۰۱۵ء کے آخری دن تین بجے سہ پہر سر شاہنواز بھٹو آڈیٹوریم میں تقریب تقسیم انساد اور شیلڈز منعقد ہوگی، جس کی صدارت سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کریں گے۔ سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے تحت منعقد کیے جانے والے اسپرنگ فیسٹیول ۲۰۱۵ء کے تینوں دنوں کے دوراں سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے مختلف اسٹوڈنٹس کلبس اور سوسائٹیز کی جانب سے پینٹنگس کی نمائشوں اور کمپیوٹر گیمس کے ساتھ بک اسٹالز، فوڈ شاپس ، مہندے اور دیگر اشیاء کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔ اس فیسٹیول میں طالب علم اپنی فیملیز کو بھی شرکت کرواسکتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
Uوزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدرات صوبے میں ..
×جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا ٹیم کے ہمراہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کراچی میں موجود 25 بیڈ پر مشتمل سندھ گورنمنٹ ..
سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال ..
شہر کی خوبصورتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مختلف شاہراہوں اور سڑکوں کے اطراف سے بلاتفریق جھنڈے ..
عوام مہنگائی وبیروزگاری کی چکی کے ساتھ ٹیکسز کی چکی میں بھی پس رہے ہیں،محمد شاداب رضا نقشبندی
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ..
جوڈیشل ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کاسندھ گورنمنٹ ہسپتال کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..
ٹیکس اصلاحات میں وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی لائق تحسین ہے
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری