ایف پی سی سی آئی کی متعدد کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کاٹی کے ممبران کو تھالی میں سجاکرپیش کردی گئی ہے،بزنس مین پینل
پیر 6 اپریل 2015 16:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)بزنس مین پینل کے چیئرمین طارق سعید،زکریاعثمان،انجم نثار ، سینیٹرحاجی غلام علی، حاجی شفیق الرحمن، اظہر سعید بٹ سلطان چاولہ اور دیگرنے یونائیٹد بزنس گروپ کے لیڈر ایس ایم منیر کی جانب سے فیڈریشن آف پاکستان کو گھر کی لونڈی کاٹی بنانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈریشن آف پاکستان کی متعدد کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ایگزیکٹو اورجنرل باڈی ممبران کی بجائے کاٹی کے ممبران کو تھالی میں سجاکرپیش کردی گئی ہے۔
یونائیٹڈ بزنس گروپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے اور گروپ کے اہم ترین لیڈران اپنے ہی منتخب کردہ صدر میاں محمد ادریس کو فیڈریشن ہاوس میں ملازمین کے سامنے کھلے عام گالیاں دینے کے ساتھ ان کو عہدے سے دستبردار کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔(جاری ہے)
طارق سعید، سینٹرغلام علی ،زکریاعثمان ،انجم نثار ، حاجی شفیق الرحمن،اظہر سعید بٹ اور سلطان چاولہ نے فیڈریشن کے معزز ممبران جناب خالدسلطان خواجہ اور ماجد سلطان خواجہ کو یونائٹیڈ بزنس گروپ کے لیڈر ایس ایم منیر کی جانب سے گالیا ں دینے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم منیر سرکاری ملازمت رکھنے والے انٹرپاس بھی نہیں ہیں اور فیڈریشن کے معزز ممبران کے خلاف گالیاں دینا ان کو زیب نہیں دیتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر نے بشیر جان محمد کواپنے گھر ڈنر میں بزنس مین پینل کے لیڈران کو مدعو کرنے پر فیڈریشن ہاوس میں سب کے سامنے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بشیر جان محمد نے بزنس مین پینل کے لیڈران اور اراکین کو مدعو کیا تو وہ بشیر جان محمد کا بھی بائیکاٹ کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ایس ایم منیر طاقت کے نشے میں مغرور ہوچکے ہیں اور ماجد سلطان خواجہ ،خالدسلطان خواجہ کے ساتھ ساتھ فیڈریشن کے دیگر معزز ممبران کو اپنی خدمات پیش کرنے پر بلیک میل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یونائٹیڈ گروپ کے لیڈرایس ایم منیر نمود ونمائش کے شوقین نے غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے یہ کہنا بھی شروع کردیا ہے کہ بزنس مین پینل کے لیڈر انجم نثار نے قران پاک پر ہاتھ رکھواکر 30 معزز فیڈریشن آف پاکستان کے ایگزیکٹو ممبران کو تین لاکھ روپے دیکر خرید لیا ہے جوکہ فیڈریشن آف پاکستان کے تمام معزز ایگزیکٹو ممبران پر الزام ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے انٹر فیل چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم منیر کی نامزدگی کو چیلنج کردیا جائیگا اور انکے اپنی آواز میں فیڈریشن کے معزز صدر میاں محمد ادریس سمیت دیگر کے خلاف گالیاں دینے کی ریکارڈنگ ممبران کو پیش کردی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر اور انکے بھائی ایس ایم نصیر عہدوں کے بھوکے ہیں اسی لیے ایس ایم منیر اپنے ہی گروپ کے چیئرمین افتخارعلی ملک کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کررہے ہیں اور پنجاب کے تمام فیصلے انکے بھائی ایس ایم نصیر کو مخالفت کے باوجود چیئرمین بناکر کررہے ہیں ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
oجامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ج*کراچی،عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا
{سندھ ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نیب احتساب کی بجائے عملی طور سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔جماعت اسلامی
محمد حسین محنتی کا عالمی مجلس ختم نبوت سندھ کے امیر کی وفات پر اظہار تعزیت
جماعت اسلامی کا مسلح ڈکیتیوں کے خلاف ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان
صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سے اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی ..
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
اسٹریٹ کرائم کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، تیمور علی مہر
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بول نیوز دفتر کا دورہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے