حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات کا معاملہ پیچیدہ ہوتا جارہا ہے ،شرجیل میمن
پیر 6 اپریل 2015 16:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ معاملات سڑکوں اور کنٹینرز پر نہیں بلکہ ایوانوں میں بیٹھ کر حل کئے جاتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی کو ہم اسمبلی میں دوبارہ آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات کا معاملہ پیچیدہ ہوتا جارہا ہے اور انتخابات کے لئے سیکورٹی انتظامات کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ امن و امان کے اداروں سے بات چیت کرکے حتمی فیصلہ کریں گے۔
سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو صبر تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ایسا نہ کیا جائے کہ انتخابات کے بعد بات چیت کے دروازے بھی کھلیں نہ رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آج تحریک انصاف کے 4 ارکان سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہورہے ہین اور ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایوان عوامی مفاد کا ایوان ہے اور تمام مسائل کا حل اس ایوان میں بیٹھ کر حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل سڑکوں اور کنٹینرز پر بیٹھ کر کبھی حل نہیں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صبح کا بھولا اگر شام کو گھر واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہا جاسکتا اور تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی بھی یہی مثل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے استعفوں کے حوالے سے ان کو جتنی معلومات ہیں اس کے مطابق ان کے استعفیٰ الیکشن کمیشن کو نہیں بھجیں گئے تھے اور اس حوالے سے اسپیکر سندھ اسمبلی قانونی حیثیت بتا سکتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں امن و امان کی صورت حال پر کچھ پیچیدگیاں ہیں اور اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ جو کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں اور وزیر داخلہ کا قلمدان بھی انہی کے پاس ہے وہ اس سلسلے میں امن و امان کی بحالی کے اداروں کے ساتھ مل کر فوج کی تعیناتی کئے جانے یا نہ کئے جانے پر کوئی فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کئی حلقوں میں ضمنی انتخابات فوج کی زیر نگرانی کروائیں گئے ہیں لیکن ہماری پولیس اور رینجرز بھی معاملات کو کنٹرول کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی قیادت پر یہ لازم اور فرض ہے کہ وہ اپنے اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کریں اور ایک دوسرے کو جگہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے متعدد بار کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں انتخابات کو انتخابات کی حد تک محدود رکھیں اور معاملات کو اس حد تک نہ بڑھادیں کہ انتخابات کے بعد بات چیت کے دروازے بند نہ ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے بھی استدعا کروں گا کہ وہ ایک دوسرے کو دشمن تصور نہ کریں اور سیاسی کارکنوں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت
بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ‘ جماعت اسلامی کاضلع غربی میں بڑے احتجاج کا انتباہ
پاکستانی قوم تمام ممالک سے برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات اور خطے میں پائیدار امن چاہتا ہے ،براہ پاکستان ..
صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری کا اچانک لانڈھی جیل کا دورہ
جدت کے در انجینئرز پر کھلیں گے، قونصل جزل رشین فیڈریشن
پاکستانی قوم تمام ممالک سے برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات اور خطے میں پائیدار امن چاہتا ہے ،شاداب رضا ..
سرجانی ٹاؤن میں نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
بیٹی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے ملزم کو ماں باپ نے گولیاں ماردیں
سپریم کورٹ کراچی ،تجاوزات کیس جمعرات کو سماعت کیلئے مقرر
صدر ایران ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری اور وزیراعلیٰ ہائوس میں گورنر ووزیر اعلیٰ ..
گورنرسندھ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
پرانی گاڑی دو نئی لو، سوزوکی نے زبردست آفر متعارف کرادی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی