کراچی : آج کے اجلاس میں شرکا کٹھ پتلی کے تماش بین تھے، اسپیکر نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر اہم اجلاس ملتوی کر دیا، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 14:27

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ آج کا اجلاس انتہائی غلط تھا ، اجلاس میں کٹھ پتلی کے تماش بین تھے کیونہ مشترکہ اجلاس میں اراکین کٹھ پتلی سے زیادہ کی حیثیت نہیں رکھتے، آج کا اہم اجلاس اسپیکر ایاز صادق نے نامعلو م وجوہات کی بنا پر شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کا دوست اور ہمدرد ہوں ، سعودی عرب اور یمن کی چپقلش میں بھلا پاکستان کا کیا کام ہے کیونکہ جب بھی کسی ملک میں جارحیت ہوتی ہے تو سلامتی کونسل ہی یہ فیصلہ کرتی ہے کہ کو ن سے ممالک مدد کریں گے .الطاف حسین کا کہنا تھا کہ یمن اور سعودی عرب کے مابین تصادم میں ابھی تک محض یمن ہی نقصان ہوا ہے.

آج کے اجلاس میں بڑھ چڑھ کر کہا گیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خدمت کرے گا پاکستان کو آگے بڑھنے کا کچھ زیادہ ہی شوق ہے، سعودی عرب بھارت کو مدد کے لیے پکارتا. ہم بھی دہشتگردی کی جنگ اکیلے ہی لڑ رہے ہیں کسی بھی ملک کی فوج ہماری مد کو نہیں آئی لیکن ہم دوسروں کی مدد کر کے چودھری بننا چاہتے ہیں.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں