پی ٹی آئی کی اسمبلی میں واپسی،صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے ‘سڑکوں پر کنٹینرز پرفیصلے نہیں ہوتے‘تحریک انصاف کو اپنے مسائل قومی اسمبلی میں بتانے چاہئیں ‘سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن کی سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت

پیر 6 اپریل 2015 13:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن نے کہاہے کہ وہ پی ٹی آئی کو ایوان میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں،صبح کا بھوالا شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاہے کہ تحریک انصاف کو اپنے مسائل قومی اسمبلی میں بتانے چاہئیں کیونکہ سڑکوں پر کنٹینرز پرفیصلے نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفے الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوائے گئے تھے اس لیے وہ ابھی بھی قومی اسمبلی کے ممبر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور تحریک انصاف اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کیلئے کہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں