کراچی ، فلیٹ میں آتشزدگی سے ہزاروں روپے کا سامان جل گیا

پیر 6 اپریل 2015 11:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) کراچی کے علاقے حسن سکوائر کے قریب رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ہزاروں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

(جاری ہے)

حسن سکوائر کے علاقے میں مشرق سینٹر کے قریب 5 منزلہ رہائشی عمارت کے ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی جس نے دیگر دو فلیٹس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے باعث فلیٹس میں موجود ہزاروں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں