حلقہ این اے 246 پر ضمنی الیکشن رینجرز اور پولیس کی نگرانی میں ہونگے،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ

اتوار 5 اپریل 2015 23:59

حلقہ این اے 246 پر ضمنی الیکشن رینجرز اور پولیس کی نگرانی میں ہونگے،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اپریل۔2015ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ 23 اپریل کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کا ضمنی انتخاب رینجرز اور پولیس کی نگرانی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف سیاسی تدبر کا مظاہرہ کریں اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے منصفانہ انتخاب کے لئے کوششیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اورپولیس حلقے میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخاب کو یقینی بنائیں، دونوں فورسز نے مل کر شہر میں امن و امان بحال کیا اور انتخاب کے روز بھی امن بحال رکھ سکتی ہیں۔انہوں نے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی سے کہا ہے کہ وہ سیاسی تدبرکا مظاہرہ کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں