کراچی ، اغواء برائے تاوان میں ملوث گرفتار 8پولیس اہلکار اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل کے حوالے

اتوار 5 اپریل 2015 17:13

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے اغواء برائے تاوان میں ملوث گرفتار 8پولیس اہلکاروں کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل کے حوالے کردیا گیا ہے ، ملزمان اہلکاروں کے خلاف شاہراہ فیصل پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب رینجرز نے شاہراہ فیصل پولیس اسٹیشن کی چوکی پر چھاپہ مار کر ایک تاجر انعام اللہ کو بازیاب کراکرچوکی انچارج فیصل جعفری سمیت 8اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔اتوار کو ملزمان کو اے وی سی سی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق چوکی انچارج فیصل جعفری دیگر اہلکاروں جلال و دیگر کے ساتھ شہریوں کو اغواء کرکے تاوان وصول کرتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں