کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد شہر میں خود ساختہ مہنگائی پر تشویش کااظہار

مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ،حکومت سندھ سے مطالبہ

اتوار 5 اپریل 2015 17:13

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد اشرف بنگلوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد شہر میں خود ساختہ مہنگائی کے اضافے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود مہنگائی کم نہیں کی گئی مگر صرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہونے پر شہر میں مہنگائی کی گئی ہے کمشنر کراچی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ثابت ہورہے ہیں ان کے ماتحت افسران دفتروں میں بیٹھ کر مفت تنخواہیں وصول کررہے ہیں شہر میں موجود مافیا مہنگائی بڑھائے جارہی ہے حکومت سندھ کمشنر کراچی خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں اشرف بنگلوری نے کہا کہ حکومت سے زیادہ کنٹرول مافیا کا ہے جس کی وجہ سے عوام مہنگائی تلے دبے جارہے ہیں حکومت سندھ کمشنر کراچی مافیا کا کنٹرول شہر میں ختم کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں