رواں مالی سال جولائی تا فروری؛پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری امریکا نے کی، سب سے زیادہ سرمائے کا انخلاء سعودی عرب نے کیا

امریکا نے26کروڑ19 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی،سعودی عرب نے 8 کروڑ46لاکھ ڈالرز سرمایہ کاری کا انخلاء کیا

اتوار 5 اپریل 2015 15:22

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) رواں مالی سال ملک میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری امریکا نے کی جبکہ سب سے زیادہ سرمائے کا انخلاء سعودی عرب نے کیا۔

(جاری ہے)

ا سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک امریکا نے چھبیس کروڑ انیس لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔ چین اٹھارہ کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالرز کے ساتھ دوسرے جبکہ متحدہ عرب امارات سولہ کروڑ ایک لاکھ ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس دوران سعودی عرب نے ملک سے آٹھ کروڑ چھیالیس لاکھ ڈالرز سرمایہ کاری کا انخلاء کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں