محکمہ کسٹمز کے وی بوک کسٹمز کلیئرنس سسٹم میں کنٹینرز کے اعدادوشمار میں تبدیلی پر کنسائمنٹس ضبط کرنے کا عندیہ دے دیاگیا
اتوار 5 اپریل 2015 15:22
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء)محکمہ کسٹمز کے وی بوک کسٹمز کلیئرنس سسٹم میں کنٹینرز کے اعدادوشمار میں تبدیلی کی نشاندہی کی صورت میں کنسائمنٹس ضبط کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ آف ریفارمز اینڈ آٹومیشن نے ”وی بوک“ کسٹمزکلیئرنس سسٹم میں وسیع پیمانے پرترامیم کرتے ہوئے تمام کسٹمز کلکٹریٹس کو یہ ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ ایسے کنٹینرز ضبط کرنے کے مجاز ہیں جس میں اعدادوشمار کی تبدیلی کی نشاندہی ہوجائے۔
ذرائع نے بتایا کہ وی بوک کلیئرنس سسٹم کے سافٹ ویئر میں کی جانیوالی ترامیم سے متعلق تمام کلکٹریٹ کو مطلع کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ نے ہدایت کی ہے کہ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) میں اسسٹنٹ وڈپٹی کلکٹرزکم از کم 15 روز کیلیے دستیاب ہوں تاکہ جہاز راں کمپنیوں اورکسٹمزکلیئرنگ ایجنٹس کو مینیفسٹ میں تبدیلی میں وہ معاونت کرسکیں۔(جاری ہے)
ڈائریکٹوریٹ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ٹرمینل آپریٹرز کسی بھی ایسے کنٹینر کو ڈی این ڈی (ڈو ناٹ ڈسٹرب) کا درجہ دینے سے گریز کریں جن میں اعدادوشمار میں ردوبدل کیا گیا ہو۔
مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم، اسسٹنٹ کلکٹر اور ڈپٹی کلکٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے کنٹینر کو ضبط کرکے شپنگ لائنز اور ایجنٹس کو اطلاع دیں، وی بوک سافٹ ویئر میں ترامیم کا مقصد کسٹمز انٹیلی جنس کی رسائی آسان بنانا ہے، ترمیم شدہ وی بوک سسٹم میں کسٹمز انٹیلی جنس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو باآسانی مانیٹر کر سکیں گے، آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیوکا ایڈیشنل ڈائریکٹر یا ڈپٹی ڈائریکٹر کوٹہ بیلنس کی تفصیلات بھی چیک کرسکے گا۔آئی اینڈ آئی کو یہ بھی سہولت دی گئی ہے کہ وہ این ٹی این کی بنیاد پرگڈزڈیکلریشن(جی ڈی) اور اس پر ادا کی گئی ڈیوٹی اور ٹیکسز کی رپورٹ مرتب کرسکیں۔ ڈائریکٹوریٹ نے آئی اینڈ آئی کیلیے ایسا ماڈیول بھی تیار کرلیا ہے جس سے برآمدات کی بھی نگرانی ممکن ہوگئی۔ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ویئر ہاوٴس کے ”ان“ گیٹ پر خامیوں کی نشاندہی ہوئی ہے لیکن وی بوک سافٹ ویئر میں حالیہ ترمیم کی وجہ سے ایسی خامیوں کی نشاندہی متعلقہ سافٹ ویئر کر دیگا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار