بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن نے پاکستان سے ڈیوٹی و ٹیکسوں کے علاوہ ود ہولڈنگ ٹیکس سے بھی چھوٹ مانگ لی
وزارت خزانہ نے آئی ایف سی کا موصول ہونے والا لیٹر رائے کیلئے ایف بی آر کو بھجوادیا
اتوار 5 اپریل 2015 15:16
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (آئی ایف سی)نے پاکستان سے ڈیوٹی اور ٹیکسوں کے علاوہ ود ہولڈنگ ٹیکس سے بھی چھوٹ مانگ لی ہے جبکہ وزارت خزانہ نے آئی ایف سی کی جانب سے موصول ہونے والا لیٹر رائے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھجوادیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن پاکستان کے سینئر منیجر ندیم اے صدیقی کی جانب سے وزارت خزانہ کولیٹر لکھا گیا ہے جس میں 5 مارچ 2015 کو وزارت خزانہ کے مشیر رانا اسد امین کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں آئی ایف سی پر ود ہولڈنگ ٹیکس سے متعلقہ شقوں کے نفاذ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دستاویز میں کہا گیا کہ آئی ایف سی عالمی بینک گروپ کا ممبر ادارہ ہے جو دنیا کے مختلف ممالک کو قرضے و فنانسنگ فراہم کررہا ہے۔(جاری ہے)
آئی ایف سی ایکٹ 1956 کو پاکستان کی جانب سے بھی منظور کرکے نافذ کیا گیا ہے اور آئی ایف سی ایکٹ کی سیکشن 5کے مطابق ایگریمنٹ کے آرٹیکل 6 میں آئی ایف سی اور اس کے اثاچہ جات، اس کی آمدنی اور اسکی ٹرانزیکشنز کو ٹیکس اور ڈیوٹیوں سے استثنیٰ حاصل ہے، اس کے علاوہ کارپوریشن کوئی ڈیوٹی اور ٹیکس اکھٹا بھی نہیں کرے گی، اسی طرح آئی ایف کی جانب سے ڈائریکٹرز اور اپنے ملازمین کو دی جانے والی تنخواہوں پر بھی کسی قسم کا کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا لیکن حکومت پاکستان کی جانب سے فنانس ایکٹ 2008 کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس میں ایک ترمیم متعارف کرائی گئی۔
بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے لکھے جانے والے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ آئی ایف سی ایکٹ 1956 کے تحت آئی ایف سی پر ود ہولڈنگ سے متعلقہ سیکشن 150،151،152،1523، 233کا اطلاق نہ کیا جائے۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب بھجوائے جانے والے آئی ایف سی کے لیٹر کا جائزہ لیاجارہا ہے تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور اس بارے میں متعلقہ قوانین کا جائزہ لے کر کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رینجرزاور پولیس مشترکہ کاروائیاں،9ملزمان گرفتار
تجاوزات کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے،کمشنر کراچی
سوئی سدرن گیس کا پیراڈائز بیکرز فیکٹری پر چھاپہ ، ایف آئی آر درج
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،جام اکرام اللہ دھاریجو
کوئی کسان اپنی زرعی زمین فروخت کریگا تو اس کو کسان کارڈ حکومت کو واپس کرنا ہوگا،سردار محمد بخش مہر
دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصر حسین ..
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری
سندھ آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے طور پر منایا جائیگا۔ سید سردار علی شاہ
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو