مانچیسٹریونائیٹڈ وانشورنس کمپنی اے او این نے پاکستان میں اپنا پہلا اعزازی پرسنل ایکسیڈنٹ کور متعارف کرادیا

اتوار 5 اپریل 2015 15:15

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) مانچیسٹریونائیٹڈ اورانشورنس کمپنی اے او این نے ”یونائیٹڈ، وی گو ہایر“ کے نام سے پاکستان میں اپنا پہلا اعزازی پرسنل ایکسیڈنٹ کور متعارف کرادیا جس کو ملک میں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے فروغ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق” یونائیٹڈ، وی گو ہایر“ کور صارفین کے لیے صرف نیا ہایئر (Haier) اسمارٹ فون خریدنے پر دستیاب ہوگا اور ساتھ ہی ان کو اے اواین اینڈ مانچیسٹریونائیٹڈ انشورنس کارڈ بھی ملے گا،سیکیورٹی جنرل انشورنس کے ذریعے مفت پرسنل حادثاتی بیمہ کے تحت حادثاتی موت پر 20ہزار روپے تک کا مالی تحفظ فراہم کیا جائے گا، اس نئے اعزازی انشورنس کور کے تعارف کے موقع کو منانے کے لیے اے اواین اورمانچیسٹریونائیٹڈ ”یونائیٹڈ، وی گو ہایر“ کے نام سے خصوصی پروموشن بھی چلا رہے ہیں۔

اے او این پرسنل ایکسیڈنٹ کور حاصل کرنے والے ازخود قرعہ اندازی میں شامل ہوجائیں گے جس کے تحت انھیں مانچیسٹر انگلینڈ میں اے او این ٹریننگ کمپلیکس میں مانچیسٹر یونائیٹڈ ٹیم پلیئرز کو دیکھنے، ملاقات اور بات کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں