ایم کیو ایم ، لبرل ، پروگریسیو اور جمہوریت پسند جماعت ہے ، اس کیلئے ایم کیو ایم ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اپریل

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 04/04/2015 - 22:59:21 وقت اشاعت: 04/04/2015 - 22:58:02 وقت اشاعت: 04/04/2015 - 22:58:02 وقت اشاعت: 04/04/2015 - 22:58:02 وقت اشاعت: 04/04/2015 - 22:52:39 وقت اشاعت: 04/04/2015 - 22:52:39 وقت اشاعت: 04/04/2015 - 22:48:07 وقت اشاعت: 04/04/2015 - 22:48:07 وقت اشاعت: 04/04/2015 - 22:45:48 وقت اشاعت: 04/04/2015 - 22:45:48 وقت اشاعت: 04/04/2015 - 22:39:39
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

ایم کیو ایم ، لبرل ، پروگریسیو اور جمہوریت پسند جماعت ہے ، اس کیلئے ایم کیو ایم کو کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ، رشید گوڈیل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل نے کہا کہ ایم کیو ایم ، لبرل ، پروگریسیو ، امن اور جمہوریت پسند جماعت ہے اس کیلئے ایم کیو ایم کو کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پرامن طریقے سے ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، کرپٹ سیاسی کلچر اور موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے جس کے لئے ایم کیو ایم پرامن جدوجہد کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کوالطاف فوبیا ہوگیا ۔ لہٰذا ان کو اپنے دماغ کا علاج کرانا چاہئے جو گرنے کی وجہ سے صرف منفی باتیں سوچ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اچھی طرح معلوم ہے کہ کراچی کے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہیں اور ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست فاش ہوگی اسی لئے وہ اشتعال انگیزی ، غنڈہ گردی اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے بارے میں بات کرنے سے پہلے عمران خان خیبرپختونخواہ کو طالبان سے آزاد کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہے اپنے طالبان دہشت گردوں کے ذریعے کراچی میں دہشتگردی کروائیں یا اپنے غنڈوں کے ذریعے کتنی ہی غنڈہ گردی ، اشتعال انگیزی اور دہشت گردی کروائیں لیکن وہ اپنے ناپاک منصوبہ میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے اور کراچی کے باشعور عوام ماضی کی طرح بھی اپنے اتحاد کے ذریعے ایسے سازشی ہتھکنڈوں کو ناکام بنادیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان غنڈہ ہیں اور کراچی پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پورا نہیں ہوگا ۔

04/04/2015 - 22:52:39 :وقت اشاعت