ندی نالوں کی صفائی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے، سجاد احمد میمن

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے بلدیہ غربی کی حدود میں جاری ندی نالوں کی صفائی کے جاری کام کا معائینہ کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ندی نالوں کی صفائی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے انہوں نے نالوں کے اوپر اور اطراف تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھی فوری کا روائی عمل میں لانے کی ہدایت کی انہوں نے صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا کا م بھی تسلسل سے جاری رکھا جائے اس موقع بلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو ندی نالوں کی صفائی کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ندی نالوں کی صفائی کا عمل شب وروز جاری ہے تجاوزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام علاقوں میں صفائی کا عمل بھر پور طریقہ سے جاری رکھا جارہا ہے کچرہ وملبہ کی منتقلی کیلئے تمام ہلکی وبھاری مشینری کو وبروئے کار لایا جارہا ہے اس موقع پر انکے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں