پاکستان میں آئے دن سیاستدان ، بیورو کریٹ ، جاگیرداروں کے بیٹے قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں، حاجی حنیف

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئے دن کسی سیاستدان ، بیورو کریٹ ، جاگیردار یا سرمائے دار کے بیٹے وغیر ہ اکثر قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں اس سلسلے میں فائرنگ کے بھی متعدد واقعات ہوچکے ہیں وی آئی پی کلچر کے یہ افراد اپنے آپ کو قانون سے بالا تر سمجھتے ہیں اس طرح کے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو لائحہ عمل طے کرنا چاہیے پاکستان کے ہر عام و خاص شہریوں کیلئے ایک ہی قانون ہے ۔

ہمارے قانون اور اسلام کے مطابق سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو کے ہاتھوں 16سالہ جوان کے جاں بحق ہونے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسی طرح کے واقعات کراچی اور ملک کے مختلف شہروں میں اکثر ہوتے رہتے ہیں اگر ان واقعات پر خاطر خواہ قانونی گرفت رکھی جائے تو عام شہری مزید نقصان سے بچ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں جامعہ نظام مصطفی میں علماء ،وکلاء ، طالبعلم رہنماؤں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں اسکولز ، کالجز اور یونیورسٹیوں میں تعلیم دی جاتی کے سرکار دو عالم نے کس طرح زندگی گزارنے کے اصول بتائے اور معاف کرنے اور درگزر کرنے کے عمل پر زوور دیتے ہوئے صبر سے کام لینے جیسے عمل کی تلقین کی ۔ اگر ہمارا معاشرہ صحیح اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو اور امیر غریب کے فرق کو ختم کیا جائے تو بہت سے مسائل آسان ہوسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں