شرجیل انعام میمن کی جانب سے غیر قانونی طور پر قائم جوناگڑھ لان مسمار کرنے کا عمل قابل تحسین ہے ،ناصر پٹیل

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی کابینہ کے صدر ناصر پٹیل نے کہا ہے کہ شرجیل انعام میمن کی جانب سے غیر قانونی طور پر قائم جوناگڑھ لان مسمار کرنے کا عمل قابل تحسین ہے ۔صدر ،وزیراعظم ،گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ جوناگڑھ لان میں ہونے والی مالی بے قاعدگیوں اور بدعنوانی کی مکمل چھان بین کرائیں اور جونا گڑھ لان کو منتخب کابینہ کے حوالے کیا جائے ۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید ممتاز علی شاہ ،صدیق بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ناصر پٹیل نے کہا کہ منتخب کابینہ کو نو ماہ گذر چکے ہیں مگر غنڈہ عناصر بدمعاشی اور دھونس سے لان پر قابض ہیں ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلز یوتھ کے موجودہ صدر اقبال سانڈ پیپلزپارٹی کی آڑ میں غیر قانونی طور پر پارٹنر بنے ہیں ،جس سے پیپلزپارٹی کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواب آف جوناگڑھ کوآپریٹو ہاوٴسنگ سوسائٹی کے نام پر جوناگڑھی عوام کو کروڑوں روپے کا دھوکا اور غبن کرنے والے نواب جہانگیر خان کے خلاف مکمل تحقیقات کی جائیں اور جوناگڑھ کی عوام کا پیسہ ان کو واپس کیا جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں