کراچی،بلڈنگ مٹیریل اور آرائشی سازو سامان کی گیارہویں عالمی نمائش کا افتتاح کردیا گیا

بلڈنگ مٹیریل، اس شعبے کی مصنوعات اور آرکٹیکچر انجینئرنگ میں جاری پیش رفت پر نمائش ترقی کی نئی راہیں کھولے گی تعمیراتی صنعت میں بہتر معیار کے جدید بلڈنگ مٹیریل کے استعمال بارے ادراک میں اضافہ ہوگا

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) بلڈنگ مٹیریل اور آرائشی سازو سامان کی گیارہویں عالمی نمائش(IPEX-2015) کا افتتاح کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر ٹلو کلینر نے کہا کہ بلڈنگ میٹیریل، اس شعبے کی مصنوعات اور آرکٹیکچر انجینئرنگ میں جاری پیش رفت پر ہونے والی یہ نمائش ترقی کی نئی راہیں کھولے گی۔ تعمیراتی صنعت میں بہتر معیار کے جدید بلڈنگ مٹیریل کے استعمال کے حوالے سے ادراک میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے نمائش کے انعقاد پر منتظمین کے کردار کی تعریف کی۔گیارہویں عالمی نمائش(IPEX-2015) کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹک پاکستان(IAP)۔کراچی چیپٹر نے کیا ہے جو کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ہے۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل نے مزید کہا کہ یہ نمائش دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد دیگی اور دونوں ملکوں کے درمیان آرکیٹکٹ اور بلڈنگ میٹیریل کے شعبے میں تعاون مزید بڑھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور مصنوعات کا جائزہ لے کر ان کے معیار کی تعریف کی۔قبل ازیں، انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹک پاکستان(IAP) کے صدر جہانگیر خان شیرپاؤ، چیئرپرسن ، آئی اے پی، کراچی چیپٹر اور کنوینر نمائش(IPEX-2015) کومل پرویز، کونسل اراکین، وفود، اسپانسرز، نمائش میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندگان اور نمائش کے ایونٹ منیجر نے جرمن قونصل جنرل کا نمائش میں استقبال کیا۔

تین دن جاری رہنے والی نمائش میں بڑی تعداد میں تجارتی مندوبین، پیشہ ور، ماہرین، طلبہ اور دیگر شرکاء شرکت کریں گے۔ اس موقع پر منعقد ہونے والی کانفرنس بھی نمائش کا اہم حصہ ہے جس میں ممتاز پاکستانی اور عالمی آرکٹیکٹ اپنے تجربات سے شرکاء کو آگاہ کریں گے۔عالمی گیارہویں نمائش کی ایونٹ مینجمنٹ بدر ایکسپو سلوشنز کررہا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں