کمشنر آفس با صلا حیت اور محنتی افسران و ملا زمین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،شعیب احمد صدیقی

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ با صلا حیت ۔محنتی اور ایماندارملازمین اداروں کی نیک نامی کا با عث اور اداروں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور عوام کیلئے ریلیف کا با عث بھی بنتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس کیش برانچ کے سینئر کلرک معروف احمد صدیقی کو مہینے کے بہترین ملازم کا سر ٹیفکیٹ اور کیش ایوارڈ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں کیا ، اس موقع پرڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ محترمہ روبینہ آصف، اسسٹنٹ کمشنر جنرل شاہزیب شیخ ، پبلک ریلیشن آفیسرکمشنر کراچی حسن لطیف خانزادہ ،کنٹر ول روم انچارج کمشنر کراچی سید زاہد ، کیش برانچ انچارج کمشنر کراچی محمدعرفان اور آفاق حسین زیدی کے علاوہ کمشنر آفس سے متعلقہ تمام افسران و ملازمین بھی موجود تھے ، کمشنر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ محنتی اور فرض شناس افسران وملازمین کسی بھی ادارے کا سرمایہ اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور اچھے افسران حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کا باعث بھی ہوتے ہیں ، کمشنر کراچی نے کہا کہ کراچی انتظامیہ حکومت کی پبلک پالیسی پر عمل درآمد کیلئے دن رات کو شاں ہے اور اس سلسلے میں تمام ڈپٹی کمشنر ز ، اسسٹنٹ کمشنر ز ، مختیار کار عوام کو ریلیف دلانے کے سلسلے میں ہر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں جن میں پرائس چیکنگ کے ذریعے عوام کو ناجائز منافع خوروں ،ذخیرہ اندوزوں ، ملاوٹ کر نے والوں اور کم تولنے والوں سے نجات دلائی جاری ہے اور معاشرے کے ان ناسوروں کے خلاف چالان سزائیں اور جرمانوں کے علاوہ انھیں جیل بھی بھجوایا جارا ہے اور یہ عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ وہ ان چیزوں سے باز نہیں آجاتے ، اب تک ناجائزمنافع خوروں کے خلاف لاکھوں روپے جرمانے عائد ، سینکڑوں چالان کئے جا چکے ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں حکومت کی رٹ چیلنج کر نے والوں کو جیل بھجوایا جا چکا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں