یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے واقعہ میں ملوث 20افراد کو حراست میں لے لیا،آئی جی پنجاب

سزائے موت پر عملدرآمد سے قتل کے واقعات میں پچیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے‘ مشتاق سکھیرا کی گفتگو

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے واقعہ میں ملوث 20افراد کو حراست میں لے لیا ہے، کسی بے گناہ کو سزا نہیں ملے گی،سزائے موت پر عملدرآمد سے قتل کے واقعات میں پچیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سانحہ یوحناآبادکے بعد توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے اب تک ساٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دو افراد کو زندہ جلانے میں ملوث بیس افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ فوٹیج کی مدد سے ملوث ملزمان کی نشاندہی کی گئی ہے۔کسی بھی بے گناہ کو سزا نہیں ملے گی۔ مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں اینٹی رائٹس فورس کی تشکیل نو کی جا رہی ہے۔ سزائے موت پر عملدرآمد سے قتل کے واقعات میں پچیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں