پاکستان کے دفاع وسلامتی کیلئے قوم حکومت اور فوج کے ساتھ ہے ،ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:47

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت یمن ،سعودیہ معاملے پر کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے ،پاکستان کے دفاع وسلامتی کیلئے پوری قوم حکومت اور فوج کے ساتھ ہے ،اسرائیل مسلم ممالک کو لڑا کر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتا ہے ،یہودیوں کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے مسلم ممالک کے سربراہان یمن وسعودیہ کے درمیان پر امن ماحول کو ساز گار بنائیں ،غیر ملکی مداخلت کی وجہ سے یمن ،عراق ،شام،لیبیا ،افغانستان فسادات کی زد اور بدحالی کا شکار ہیں ،پاکستان میں بھی دہشتگردوں کو بیرونی سپورٹ حاصل ہے ،پاکستان کی فوج اور عوام انشاء اللہ دہشتگردوں کا قلع قمع کرکے دم لیں گے ،حکومت ملک میں بیرونی مداخلت کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کرئے ،بیرونی قرضے ملک کی معیشت کو کمزور کرنے اور بیرونی مداخلت کا سبب بن رہے ہیں ،یمن سے محصور پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی حکومتی اقدامات کو سراہتے ہیں ،حکومت یمن میں محصور 2ہزار سے زائد پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پرعلماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگردوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا یہ انسانیت کے قاتل ہیں ان سے انہی کی زبان میں ہی نمٹا جانا چاہئے،ضرب عضب آپریشن نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیئے ہیں ،پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف کاوشوں پر پوری قوم کو فخر ہے ، دہشتگردی کی جنگ کو جیتنے کیلئے ،تعلیم ،سیاسی شعور کو فروغ اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے ہونگے ،انہوں نے کہا کہ قلم کی طاقت سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے میڈیا کا مثبت کردار ہونا ضروری ہے ،کراچی میں رینجرز کی بہتر کارکردگی کے باعث امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن آخری جرائم پیشہ کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیے،حکومت یمن وسعودیہ کے معاملے پر فوری طور پر کل جماعتی سربراہی کانفرنس بلائے جس میں پارلیمنٹ کے اندار اور باہر کی جماعتوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے ،APCمیں ہونیوالے مشترکہ و متفقہ فیصلے کی روشنی میں یمن ،سعودیہ جنگ بندی اور ثالثی کے اقدامات کئے جاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں