مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک سو پچاس روپے سستا

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:29

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک سو پچاس روپے سستا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک سو پچاس روپے سستا ہو کر سینتالیس ہزار ایک سو روپے کا ہو گیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں دو ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور سونے کی فی اونس قیمت بارہ سو دو ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت ایک سو پچاس روپے کمی سے سینتالیس ہزار ایک سو روپے پر آگیا ۔دس گرام سونے کی قیمت ایک سو انتیس روپے کمی سے چالیس ہزار تین سو اکتیس روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت چھ سو ستر روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں