جے آئی ٹی صولت مرزا سے تفتیش کیلئے جلد مچھ جیل کا دورہ کرے گی،انتظامیہ کو نوٹیفکیشن موصول

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:26

کراچی،کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پھانسی کے منتظر ایم کیو ایم کا کارکن صولت مرزا سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی کی 8 رکنی ٹیم جلد مچھ جیل کا دورہ کرے گی ، اس حوالے سے جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن مچھ جیل انتظامیہ کو موصول ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صولت مرزا کے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر سنگین الزامات کے بعد سندھ حکومت نے صولت مرزا سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے اس حوالے سے جے آئی کی 8 رکنی کمیٹی جلد مچھ جیل کا دورہ کرے گی جہاں پر پھانسی کے منتظر قیدی صولت مرزا سے ملاقات کریں گے اور الطاف حسین پر ویڈیوکے ذریعے دیئے جانے والے بیان کے بارے میں تفتیش کریں گے،دوسری جانب مچھ جیل انتظامیہ جے آئی ٹی کی جانب سے احکامات کا نوٹیفکیشن موصول ہوگیا ہے تاہم جے آئی ٹی کے دورہ مچھ جیل کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ادھر صوبائی محکمہ داخلہ نے مچھ انتظامیہ جیل کو ہدایت کی ہے کہ جے آئی ٹی کے صولت مرزا سے ملاقات اور تفتیش کے حوالے سے انتظامات مکمل کئے جائیں اور تفتیشی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں