کراچی ،تحریک انصاف نے انتخابی کیمپ ہٹانے کا ذمہ دار ایم کیو ایم کو قرار دے دیا، ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اپریل

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 04/04/2015 - 15:58:02 وقت اشاعت: 04/04/2015 - 15:55:50 وقت اشاعت: 04/04/2015 - 15:55:40 وقت اشاعت: 04/04/2015 - 15:55:40 وقت اشاعت: 04/04/2015 - 15:55:40 وقت اشاعت: 04/04/2015 - 15:52:45 وقت اشاعت: 04/04/2015 - 15:52:45 وقت اشاعت: 04/04/2015 - 15:52:45 وقت اشاعت: 04/04/2015 - 15:51:30 وقت اشاعت: 04/04/2015 - 15:51:30 وقت اشاعت: 04/04/2015 - 15:44:28
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

کراچی ،تحریک انصاف نے انتخابی کیمپ ہٹانے کا ذمہ دار ایم کیو ایم کو قرار دے دیا، متحدہ کی تردید

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء )پاکستان تحریک انصاف نے این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے کریم آباد میں قائم انتخابی کیمپ ہٹانے کا ذمہ دار ایم کیوایم کو قرار دیا ہے جب کہ متحدہ نے کیمپ ہٹانے کی تردید کی ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے کراچی کے علاقے کریم آباد میں قائم پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی کیمپ ختم کر دیا گیا۔

کچھ افراد انتخابی آفس کا سارا گاڑی میں ڈال کر چلے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ٹینٹ سروس والے کو ہم نے انتخابی کیمپ ہٹانے کا نہیں کہا بلکہ یہ کام ایم کیو ایم کا ہے، ٹینٹ سروس والے ہم سے کہہ رہے ہیں کہ ہمارا سامان واپس دلوایا جائے، ہم دوبارہ اسی جگہ اپنا کیمپ قائم کریں گے۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید کا کہنا ہے کہ کیمپ آفس ہم نے نہیں ہٹوایا، ہم نے تو خود تحریک انصاف کو انتخابی کیمپ لگوا کر دیا تھا، اگر تحریک انصاف والے کہیں تو دوبارہ سے ان کا کیمپ قائم کردیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کریم آباد میں واقع تحریک انصاف کے انتخابی کیمپ پر ایم کیو ایم کے ہمدردوں نے توڑ پھوڑ کی تھی جس کے بعد حالات کشیدہ ہونے پر پولیس نے 7 افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا جس کے خلاف ایم کیو ایم کے رہنماوٴں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

04/04/2015 - 15:52:45 :وقت اشاعت