کراچی : سانحہ بلدیہ فیکٹری کی آگ پر بھی نظر ہے ملزمان سے رعایت کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 اپریل 2015 15:22

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) : آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاؤ ن فیکٹری میں لگنے والی آگ پر بھی بھر پور نظر ہے .

(جاری ہے)

سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں 300 افراد زندی جل گئے تھے جو کہ ایک بہت بڑا واقعہ تھا، آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ملزمان سے رعایت برتنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا. ان کا کہنا تھا کہ صولت مرزا سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی جلد ہی مچھ جیل کا دورہ کرے گی جس کے بعد جے آئی ٹی کی رپورٹ 4 سے 5 ہفتے میں پیش کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں