کراچی: سات افراد کی گرفتاری ، متحدہ کے ارکان پارلیمنٹ کا تھانے کے باہر دھرنا

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:45

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) کراچی کے علاقے کریم آباد سے حراست میں لیے گئے سات افراد کی رہائی کے لیے ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمٹ گلبرگ تھانے پہنچ گئے اور دھرنا دیدیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین پارلیمنٹ کا موقف ہے کہ حراست میں لیے گئے سات افراد ہر گز انکے کارکنان نہیں حلقہ کے عام افراد ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے بے گناہ افراد کو حراست میں لے کر جھوٹے مقدمات قائم کیے جارہے ہیں ، جب تک ان افراد کی رہائی عمل میں نہیں آتی تھانے کے باہر دھرنا جاری رہے گا ، گلبرگ تھانے کے باہر اس افراد کے اہل خانہ بھی موجود تھے جنکا موقف ہے کہ گرفتار شدگان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ کریم آباد اور اطراف کے رہائشی ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں