انتخابی دفتر پر حملے سے ایم کیوایم کے جمہوری طرزعمل کاپول کھل گیا،عمران خان

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دفتر پر ہونے والے حملے کے بعد ایم کیو ایم کے جمہوری طرز عمل کا پول کھل گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ایم کیوایم صرف فاشسٹ طریقہ کارسے جیت سکتی ہے، کیمپ آفس پر ہونے والے حملے کے بعد ایم کیو ایم کے جمہوری طرز عمل کا پول کھل گیا ہے تاہم ایم کیو ایم کی جارحیت نے ہمیں مزید ثابت قدم بنا دیا ہے، الطاف حسین کی پْرتشدد سیاست سیبرطانوی حکومت کو آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ کریم آباد میں حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تحریک انصاف کی انتخابی مہم جاری تھی کہ اس دوران ایم کیوایم اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی جب کہ اس موقع پر کچھ مشتعل افراد نے تحریک انصاف کا الیکشن کیمپ اکھاڑ دیا اور کیمپ پر انڈوں کی بارش کردی، مشتعل افراد نے تحریک انصاف کا جھنڈا بھی نذر آتش کردیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں