کراچی : سانحہ بلدیہ ٹاون، تفتیشی ٹیم دوسری مرتبہ فیکٹری دورے پر پہنچ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 اپریل 2015 12:27

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) : سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تفتیشی ٹیم بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے دوسرے دورے کے لیے فیکٹری پہنچ گئی. تحقیقاتی کمیٹی میںحساس اداروں ، رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں.

(جاری ہے)

فیکٹری کے معائنہ کے دوران تحقیقاتی ٹیم نے فیکٹری کے گارڈز سے بھی پوچھ گچھ کی، چوکیداروں کا کہنا تھا کہ فیکٹری نذر آتش ہونے سے پہلے کوئی بھی فیکٹرری میں داخل نہیں ہوا جبکہ دروازوں پر تالے اور کھڑکیوں کو بھی بند رکھا گیا تھا، تحقیقاتی ٹیم کا کہنا تھا کہ بظاہر ایسا نہیں لگتا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں