ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پسے ہوئے غریب مفلوک الحال عوام کو استحصالی نظام سے نجات دلوانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دی، فریال تالپور
جمعہ 3 اپریل 2015 22:07
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر ایم این اے فریال تالپور نے پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور اسلامی سربراہ کانفرنس کے سربراہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 36ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمات قوم کے لئے مشعل راہ ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اس ملک کے پسے ہوئے غریب مفلوک الحال عوام کو استحصالی نظام سے نجات دلوانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دی۔
انہوں نے اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی زندگی جدوجہد کا عملی نمونہ تھی۔ شہید بھٹونے ملک کے دولخت ہونے کے بعد بکھرے اور ٹوٹے ہوئے ملک کی کرچیاں جمع کر کے دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیا ۔شہید بھٹو نے 90ہزار سے زیادہ جنگی قیدیوں کو واپس لا کرقوم کا اعتماد بحال کیا۔(جاری ہے)
بین الاقوامی برادری میں ملک کا وقار بحال کیا اور بکھری ہوئی شکست خوردہ فوج کو دوبارہ منظم ومسلح کیا، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا جس کی وجہ سے آج ہم عالمی سطح پر برابری کی بنیاد پر بات کرنے کے قابل ہوئے۔
شہید بھٹو نے ملک کو غیر وابستہ تحریک کا رکن بنایااور کشمیر کے مسئلے کو نہ صرف ہندوستان سے ایک متنازعہ مسئلہ تسلیم کروایا بلکہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر بھی کیا۔ فریال تالپور نے کہا کہ آج یوم تجدید عہد ہے۔ آج ہمیں تہیہ کرناہوگاکہ ہم شہید بھٹو کے دیئے ہوئے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ملک کو عوامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے جدوجہد کرینگے ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈیر ی اورلائیواسٹاک سیکٹر کوشعبے کو عالمی معیارات کے تحت بدلنے کی ضرورت
تاجر برادری ایم آئی سی اے ڈی آر کی ثالثی خدمات سے مستعفید ہو، جسٹس (ر) خلجی
عدالت نے گیس چور کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا - کراچی میں مزید 167 غیر قانونی گیس کنکشنز ہٹا دئیے ..
سرمایہ کاری کے جائزے کیلئے وفاقی وزیر خزانہ کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے ملاقات
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
عوام کو فوج کے خلاف کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ثروت اعجاز قادری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے ممبران کی ملاقات ..
جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد
رینجرز (سندھ)اورکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کیدو مختلف مشترکہ کارروائیاں
نویں اور دسویں کے امتحانات شروع دفعہ 144 نافذ
کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات