جامعہ کراچی : شعبہ ابلاغ عامہ کے زیر اہتمام سیمینار 06 اپریل کو ہوگا

جمعہ 3 اپریل 2015 20:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ اور سجاگی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار بعنوان : ”نوجوان نسل میں منشیات کا استعمال اور اس کے اثرات“ بروز پیر06 اپریل 2015 ء کو شعبہ ابلاغ عامہ کے سرورنسیم ہال میں شا م چاربجے منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر رفیعہ تاج خطبہ استقبالیہ جبکہ چیئرمین شعبہ ابلاغ عامہ پروفیسر ڈاکٹر محمود غزنوی صدارت کرینگے۔اس موقع پر چیئر مین شعبہ جرمیات پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت ،ماہر نفسیات ثناء حسین اورشارق احمد بھی اپنے خیالات کا اظہارکرینگے۔علاوہ ازیں ابلاغ عامہ کے طلبا وطالبات تھیٹر اور ریسرچ بھی پیش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں