پی ٹی آئی کراچی کی مقبول جماعت ہے،19اپریل کو جناح گراوٴنڈ میں جلسہ کریں گے،عمران اسماعیل

جمعہ 3 اپریل 2015 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور حلقہ این اے 246سے نامزد امیدوار عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی کی مقبول جماعت ہے ۔19اپریل کو جناح گراوٴنڈ میں جلسہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ این اے 246سے متعلق خوف کی فضاء ہم نے ختم کردی ہے اور اب لوگ خوف کی فضاء سے نکل رہے ہیں ۔

تحریک انصاف کراچی کی مقبول ترین جماعت ہے ۔الیکشن کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے عمران اسماعیل نے کہا کہ فوج کی نگرانی میں انتخابات ہوئے جو نتائج ہوئے قبول کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی پولیس پر ہمیں اعتماد نہیں ہے ۔رینجرز اور آرمی پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر سکیورٹی سنبھالیں تاکہ دھاندلی نہ ہوسکے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں