سندھ میں پہلی مرتبہ خاتون کو محکمہ پولیس کا ترجمان مقرر کر دیا گیا

جمعہ 3 اپریل 2015 14:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون کو محکمہ سندھ پولیس کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز آئی جی سندھ نے ایس پی ارم کو سندھ پولیس کی ترجمان مقرر کر دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سندھ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو محکمہ پولیس کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں