واجبات کی عدم ادائیگی پر نادرا نے کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی سروس بند کر دی

جمعہ 3 اپریل 2015 14:18

واجبات کی عدم ادائیگی پر نادرا نے کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی سروس بند کر دی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) نادرا نے واجبات کی عدم ادائیگی پر کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو دی گئی آن لائن سہولت بند کر دی ، کراچی پولیس کو دہشتگردوں کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ پولیس کے کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے نادرا سے ملزموں کی شناخت کیلئے آن لائن سہولت حاصل کی تھی جس کے لئے ایک شناختی کارڈ کی تصدیق پر نادرا کی جانب سے تیس روپے فیس مقرر کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پر نادرا کے لاکھوں روپے واجب الادا ہیں جس پر آن لائن سہولت بند کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے محکمہ کے اعلیٰ افسروں کی غفلت اور بدعنوانی کے باعث اہم سہولت کئی ماہ سے بند ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں