گذشتہ ماہ جلایاجانیوالا جوان حارث جانبرنہ ہوسکا

جمعہ 3 اپریل 2015 13:22

گذشتہ ماہ جلایاجانیوالا جوان حارث جانبرنہ ہوسکا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل2015ء) گذشتہ ماہ ڈیفنس کے علاقے میں جلائے جانیوالا جوان زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیاہے جبکہ پولیس طالب علم حارث کو جلانے والے افراد کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ حارث جاوید کو محمود آباد کے علاقے سے اغواءکیا گیا تھا جبکہ 19 مارچ کو ڈیفنس کے علاقے میں حارث جاوید کو نامعلوم افراد نے آگ لگائی تھی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس جلانے والے افراد کا سراغ لگانے میں ناکام رہی۔ حارث جاوید کو جلانے کی تحقیقات کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے سپرد بھی کی گئی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں