کراچی : سانحہ بلدیہ ٹاون میں ملوث ملزمان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی، عدالت نے ریمانڈ پو پولیس کے حوالے کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 اپریل 2015 13:14

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) : کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پولیس نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ملزم شکیل عرف چھوٹا سمیت 4 ملزمان کو پیش کیا . عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پو پولیس کے حوالے کر دیا.

(جاری ہے)

پیش کیے گئے ملزمان میں شہزاد، فاروق اور عبدالحمید بھی شامل ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزم شکیل عرف چھوٹا نے سانحہ بلدیہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا تاہم ریمانڈ کے دوران ملزمان سے مزید تفتیش کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں