اہلسنت خدمت کمیٹی غریبوں،مسکینوں اور مفلسوں کیلئے امید کی ایک کرن ہے ،بلال سلیم قادری

جمعرات 2 اپریل 2015 23:15

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سنی تحریک کے سربراہ علامہ بلال سلیم قادری نے سنی تحریک رابطہ کمیٹی کے ارکین کے ہمراہ سنی تحریک کے ذیلی ادارے اہلسنت خدمت ہسپتال کادورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور لوگوں سے ملاقا ت کی اس موقع پر انہوں نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اہلسنت خدمت کمیٹی غریبوں ،مسکینوں کی ضرورت کیلئے اہلنست کمیٹی کے رضاکار 24گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے مصروف عمل ہیں یہ ادارہ گذشتہ 20سال سے عوام کی خدمت میں مصروف ہے اس موقع پر انہوں نے اہلسنت خدمت کمیٹی ہسپتال کے اسٹاف سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اہلسنت خدمت کمیٹی غریبوں،مسکینوں اور مفلسوں کیلئے امید کی ایک کرن ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں